فہرست عنوانات
- آئی آرآئی ایس میں لاگ ان ہونا
- آئی آرآئی ایس میں لاگ ان ہونے کے لیے پاس ورڈ
- انکم ٹیکس گوشوارے کی تکمیل
- انکم ٹیکس گوشواروں پر نظرثانی
- مقررہ تاریخ کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانا
- انکم ٹیکس گوشواروں کا ریکارڈ رکھنا
- ذاتی معلومات کو صیغہ راز میں رکھنا
آئی آرآئی ایس میں لاگ ان ہونا
IRIS میں لاگ ان ہونے کے بعد آن لائن انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروائے جا سکتے ہیں۔IRIS آن لائن پورٹل ہے جہاں انکم ٹیکس کے گوشوارے فائل کیے جاتے ہیں۔
اگر آپ پہلی بار انکم ٹیکس جمع کروا رہے ہیں تو آپ کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے سے قبل رجسٹریشن کروانا ہو گی۔
رجسٹریشن کے بعد آپ IRIS میں لاگ ان ہو کر انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروا سکتے ہیں۔ ایسے افراد جن کے پاس نیشنل ٹیکس نمبر ہے یا رجسٹریشن نمبر ہے تاہم لاگ ان ہونے کے لیےکوائف موجود نہیں وہ رجسٹرڈ افراد کے لیے ای-انرولمنٹ پر کلک کر کے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔